نواز شریف کی یکم اکتوبر کی تقریر کیخلاف دائر درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

نواز شریف کی یکم اکتوبر کی تقریر کیخلاف دائر درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ(ن)اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی یکم اکتوبر کی تقریر کیخلاف دائر درخوا ست اعتراضات کیساتھ واپس کردی۔ شہری شاہجہاں کی طرف سے دائر درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون کو فر یق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاکہ نوازشریف تین دفعہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں، نوازشریف کی یکم اکتوبر کی تقریر قومی مفاد کیخلاف ہے، استدعاہے نواز شریف کو قومی مفاد کیخلاف پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک سے روکا جائے،قومی مفاد اور مفاد عامہ کو مد نظر رکھ کر درخواست منظور کی جائے۔تاہم اسلام آبادہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہاکہ درخواست سمجھ ہی نہیں آ رہی لکھا کیا ہے، کورٹ فیس لگائی گئی، آئی ڈی کارڈ کی کاپی،کوئی دستاویز منسلک، پیج مارک،نہ اوپننگ فارم ہے۔تمام اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ جمع کرائی جائے۔
درخواست واپس 

مزید :

صفحہ آخر -