ا نسپکٹر ایکسائز رشوت لیتے ہوئے  گرفتار، رقم برآمد، مقدمہ درج 

    ا نسپکٹر ایکسائز رشوت لیتے ہوئے  گرفتار، رقم برآمد، مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گجرات پر چھاپہ، انسپکٹر ایکسائز کو ہزاروں روپے رشوت سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا اینٹی کرپشن گجرات نے ایکسائز انسپکٹر علی عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ملزم نے دس ہزار روپے بطور  رشوت وصول کی ایکسائز انسپکٹر علی عمران سے رشوت کی رقم برآمد کر کے پرچہ درج کر لیا گیا ملزم کے خلاف پرچہ اینٹی کرپشن تھانہ گجرانوالہ میں درج کیا گیا ہے اینٹی کرپشن سرکل آفیسر گجرات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر ٹریپ ریڈ کیا  اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ایکسائز انسپکٹر

مزید :

صفحہ آخر -