سٹاک مارکیٹ پھر شدید مندی کاشکار، انڈیکس میں 600پوائنٹس کمی، ڈالر 65پیسے سستا، سونا 300روپے تولہ مہنگا

    سٹاک مارکیٹ پھر شدید مندی کاشکار، انڈیکس میں 600پوائنٹس کمی، ڈالر 65پیسے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 600 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40600پوائنٹس سے گھٹ کر 40 ہزار پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 110ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76 کھرب روپے سے گھٹ کر 75کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔مندی کی وجہ سے76فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اورمنافع کی خاطر فروخت کے دبا کیساتھ سرمائے کے انخلاکے نتیجے میں انڈیکس 39900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 606.09پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 40676.92پوائنٹس سے کم ہو کر 40070.83پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 279.23پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17258.63پوائنٹس سے کم ہو کر 16979.40پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28993.69پوائنٹس سے گھٹ کر 28574.84پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب10ارب50کروڑ20لاکھ93ہزار994روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سر مائے کا مجموعی حجم 76کھرب49ارب 13کروڑ25لاکھ 52ہزار689روپے سے کم ہو کر 75کھرب38ارب 63کروڑ4لاکھ 58ہزار695روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 12ارب روپے مالیت کے 34کروڑ85لاکھ 89ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے 37کروڑ17لاکھ 32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 398کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،302میں کمی اور 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 5کروڑ26لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ50لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ46لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ42لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ54لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے انڈس ڈائنگ کے بھا میں 35.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 584.99روپے ہو گئی اسی طرح 24.00روپے کے اضافے سے محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 444.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 31.91روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 403.00روپے ہو گئی جبکہ 30.49روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1689.51روپے پر آ گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 65پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.05روپے سے کم ہو کر164.40روپے اور قیمت فروخت165.25روپے سے کم ہو کر164.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 165.30روپے سے گھٹ کر164.60روپے اور قیمت فروخت165.60روپے سے گھٹ کر164.90روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 193.20روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے گھٹ کر194روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر211.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے کم ہو کر213.50روپے پر آ گئی۔؎عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1910ڈالرز رہی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 1لاکھ12ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت258روپے اضافے سے96ہزار22روپے کی سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1200روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -