صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، یاسمین راشد

  صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، یاسمین راشد

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت برسٹر نبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری سلوت سعید،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر،ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی ڈاکٹر خالد رندھاوا،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان خان ودیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کو جلدعوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں بہترین تربیتی کورسز کروائے جارہے ہیں۔دریں اثناء وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے جناح ہسپتال میں نئے رینل ٹرانسپلانٹیشن سنٹر اور لیبرروم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان اور شیخ اعجازٹرسٹ کے نمائندہ کے علاوہ ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے ڈائیلسز سنٹراور لیبرروم میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ جناح ہسپتال میں رینل ٹرانسپلانٹیشن سنٹرکے قیام میں فرینڈزآف جناح ہسپتال کے مشکورہیں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -