ملک کو بھنگ نہیں زیتون کی ضرورت، اربوں ڈالر زرمبادلہ ملے گا: سراج الحق 

ملک کو بھنگ نہیں زیتون کی ضرورت، اربوں ڈالر زرمبادلہ ملے گا: سراج الحق 

  

  پشاور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو بھنگ کی نہیں زیتون کی ضرورت ہے،حکومت بھنگ کی بجائے زیتون کی کاشت پر توجہ دے تو ملک کو اربوں روپے کا زرمبادلہ مل سکتاہے، مالاکنڈ ڈویژن کو وادئی زیتون قرار دیا جائے، وفاقی اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات کریں اور علاقے میں نرسریز اور تحقیقی مرکز قائم کیے جائیں،مالاکنڈ ڈویژن میں زیتون کے تیل کے کارخانے لگائے جائیں،پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے جب تک زراعت کو ترقی نہیں دی جاتی ملک ترقی نہیں کرے گا، گنا،گندم،کپاس،چاول اور باغات کیلئے مختلف ڈویژن مقرر کئے جائیں اور وہاں کے کسانوں کو خصوصی مراعات دی جائیں۔لوئر دیر میں میدان کے مقام پر زیتون کے باغ کے افتتاح کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موجود جنگلی زیتون کے کئی کروڑ درخت بھی قدرت کا بیش بہا انعام ہیں لیکن افسوس کہ ہم اس بے حد مفید درخت کو بڑے پیمانے پر قلم کاری کے ذریعہ کارآمد نہیں بناسکے ہیں۔ جنگلی زیتون کے درختوں پر قلم کاری کرکے ملک کو اربوں روپے سالانہ کی آمدنی حاصل ہوسکتی ہے۔ بیرون ملک سے زیتون منگوانے پر اربوں روپے کا زر مبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ زر مبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ مقامی نوجوانوں کو ان کے اپنے علاقوں میں باعزت روزگار ملے گا اور چند سالوں کے اندر زیتون کے تیل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ کے مطابق ہوجائیں گی۔

 سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -