ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی ساؤتھ کا اجلاس

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی ساؤتھ کا اجلاس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی)ساؤتھ(کا چوتھا عمومی اجلاس اور پانچویں سالگرہ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تقریب کی میزبان بسمہ بدر کی استقبالیہ تقریر کے ذریعے ہوا جس کے بعد تلاوت کلام پاک‘ نعت رسول مقبول ؐ پیش کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ اداکار و گلوکار ٹیپو شریف نے گٹار پر قومی ترانہ پیش کیا جس میں حاضرین نے بھرپور حصہ لیا۔بسمہ بدر نے ڈبیلو سی سی آئی کراچی ساؤتھ کی سال گزشتہ کی پیش رفتوں سے حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعد جنرل سیکریٹری باسط نے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیاجس کے بعد ججو ں نے 2020-2021ء کیلئے نئی ٹیم کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ چیمبر کی چیف ایگزیکٹو حنا منصب خان نے نئے عہدے داروں اور ایگزیکٹو سے حلف لیا اور اس کے ساتھ ہی سالانہ اجلاس عام کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔وائس پریذیڈنٹ ناہید کمال نے 2019-2020ء میں آفس بیرئیرز اور ایگزیکٹوکمیٹی کی کامیابیابیوں پر مشتمل ایک پریذنٹیشن پیش کی جس کے بعد پنک ربن کے نمائندوں کو تقریب سے خطاب کی دعوت دی گئی۔اس موقع پر نو منتخب صدر شہناز رمزی نے اپنے دور صدارت کیلئے بنائے گئے منصوبے سے حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعد چیف ایگزیکٹو حنا منصب خان نے ڈبلیو سی سی آئی کراچی ساؤتھ کے گزشتہ پانچ سالوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد سودھر کے حاضرین سے خطاب کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئی ایگزیکٹو باڈی اور ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئے ممبران چیمبر کوترقی کے نئے راستوں پر گامزن کریں گے۔بعد ازاں مہمان خصوصی محترمہ شہناز وزیر علی نے پاکستان کی معیشت میں کاروباری خواتین کی شراکت اور کردار کے حوالے سے ایک متاثر کن تقریر کی۔

مزید :

صفحہ آخر -