کراچی:اسکول سے بھتہ  مانگے والے 3ملزمان گرفتار

  کراچی:اسکول سے بھتہ  مانگے والے 3ملزمان گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر) اسکول سے بھتہ مانگے والے 3بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کریم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نجی اسکول کے مالک سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کر رہے تھے۔ملزمان نے اسکول مالک محمد آصف کے گھر پر 2 کروڑ روپے بھتے کی پرچی بھجوائی، جس کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان میں اجمل شاہ، ذیشان اور شہزاد شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان نے رقم کی وصولی کیلئے جگہ کا تعین کرنے کیلئے پرچی پر نقشہ بناکر اسکول مالک کو بھیجا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -