حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے‘ شبلی فراز 

حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے‘ شبلی فراز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز  رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد ندیم قریشی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے انکے آفس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
نشریات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی اور صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کہ عوام میں افواہوں کے ذریعے بے چینی کو فروغ دیتے ہوئے اداروں کے بارے بدگمانیاں پیدا کی جائیں مگر سیاسی طور پر باشعور عوام شکست خوردہ عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی اْن کا استحصال کرنے نہیں دے گی کیونکہ ہمارا مقصد معاشرے کے تمام افراد کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے ان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد ندیم قریشی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کو ملتان شہر اور ملتان پریس کلب کے دورہ کی دعوت دی جس پر انہوں نے جلد ہی ملتان آکر جنوبی پنجاب کے صحافیوں سے ملاقات کا عزم ظاہر کیا۔
شبلی فراز