کچہری پیشی پر قیدیوں کا کانسٹیبل  پر تشدد‘ وردی پھاڑ دی‘ مقدمہ درج

   کچہری پیشی پر قیدیوں کا کانسٹیبل  پر تشدد‘ وردی پھاڑ دی‘ مقدمہ درج

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) کچہری میں پیشی پر لائے جانے والے دوقیدیوں کا کانسٹیبل پر تشدد،گالم گلوچ کرتے ہوئے وردی پھاڑ دی،جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔تفصیل کے مطابق چہلیک پولیس کو ایس آئی (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

احمد نواز نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جوڈیشل ڈیوٹی سنٹرل جیل سے ملزمان محسن ایاز اور شہباز عرف گڈو کو کچہری پیش کرنے کے لئے موجود تھے اچانک ملزمان نے کانسٹیبل سے بدتمیزی شروع کردی اور وردی پھاڑ دی،جن کے خلاف چہلیک پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -