کروڑوں کی کرپشن‘ چیف ایگزیکٹو میپکو سمیت  3 ملزمان ناقص تفتیش‘ عدم شواہد پر باعزت بری

 کروڑوں کی کرپشن‘ چیف ایگزیکٹو میپکو سمیت  3 ملزمان ناقص تفتیش‘ عدم شواہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)  احتساب عدالت ملتان کے جج راجہ صفدر اقبال نے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں چیف ایگزیکٹو میپکو سمیت تین ملزمان کو ناقص (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)
تفتیش اور عدم شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزمان کی جانب سے کونسل رانا آصف سعید نے دلائل پیش کیے اور بتایا کہ نیب نے ملزمان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد کیس بنایا تھا جس کو نیب ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کی جانب سے 2016 میں پیش کیے گئے ریفرنس کے مطابق ملزمان چیف ایگزیکٹو میپکو اقبال حسین ملیزئی، اقبال میسرز نامی نامور کمپنی کے کنٹریکٹر چوہدری اقبال اور لائن سپریٹنڈنٹ منور اقبال کے خلاف الزام ہے کہ انہوں شجاع آباد کے ضمنی الیکشن کے لیے ڈویلمنٹ کے کام  میں مذکورہ ملزمان نے من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے اور کھمبوں کی تنصیب کے ٹھیکہ میں مبینہ طور پر 2 کروڑ 68 لاکھ روپے کا غبن کیا ملزمان نے کھمبوں کی رینج اور تنصیب کا ٹھیکہ کا مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ مختص کیا جس سے قومی خزانے کو نقصان بھی پہنچا تھا ملزمان کے خلاف نیب کی ناقص تفتیش، عدم شواہد اور ملزمان کی جانب سے پیش کیے گئے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت نے ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
باعزت بری