25 سالوں سے زراعت کو نظر انداز کیا جارہا ہے‘ فخر امام 

25 سالوں سے زراعت کو نظر انداز کیا جارہا ہے‘ فخر امام 

  

کبیروالا(نامہ نگار) ملکی زراعت میں سرخروئی کیلئے بیج ٹیکنالوجی کو جدید بنانے کی ضرورت ہے، رولز آف بزنس کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، ملکی زراعت کے لئے پالیسی سازی کرتی ہے اور 18 ویں ترمیم کے باوجود وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور صوبائی زرعی محکموں کو ہم آہنگی سے کام کرنا چاہئے،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اور ریسرچ سید فخرامام نے سید گروپ کے رہنما مخدوم سید محمدباقر سلطان گردیزی کے (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

ساتھ ملاقات کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نیکہا کہ امریکہ،چین کے”معاشی طاقت“بننے سے خوف زدہ ہے،چین کی حکومت نے 2اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر امریکہ کے سٹیٹ بینک میں جمع کرائے ہیں،پہلے یہ جاپان جمع کراتا تھا، گزشتہ 25سالوں سے زراعت کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا مقابلہ کرنے اور ترقی کیلئے پاکستان میں عالمی معیار کے ادارے بناناوقت کی اہم ضرورت ہے،ہم عالمی سطح کے ایک یا دو ادارے بناسکتے ہیں،اس سے زیادہ نہیں بناسکتے،پاکستان انسٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جیسے ادارے چائنا نے 10،ہمسایہ میں 7،جاپان 6اور کوریا نے 4بنالئے ہیں لیکن ہمارے پاس عالمی سطح کا ایک بھی ادارہ نہیں ہے،جس پر ہمیں توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -