صادق آباد: زنگ آلود کھمبا گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل 

صادق آباد: زنگ آلود کھمبا گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صاد ق آباد(نمائندہ خصوصی) صادق آباد میپکو فیڈر کے مین بجلی کے زنگ آلود کھمبے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گر گئے، متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل،ہزاروں صارفین کوشدید پریشانی کا سامنا، 12گھنٹے بعدبھی علاقہ میں بجلی کی سپلائی بحال نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد میں ہوا چلی نہ آندھی مگرمیپکو سیٹلائیٹ ٹاون فیڈر کے دو کھمبے گر کر منٹھار فیڈر کی مین تاروں پر جا گرے،جس سے بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن کے مکینوں (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
محمد بوٹا،چوہدری خادم،افضل شاہین،مصطفی احمد،مدثر علی،محسن رضا ودیگر نے کہا کہ صادق آباد میں بجلی کے آہنی کھمبے نیچے سے زنگ آلود ہو کر بوسیدہ ہو چکے ہیں اور آئے روز حادثات کا سبب بنتے ہیں متعدد بار مختلف علاقوں میں گرنے والے بجلی کے کھمبوں کی تحریری درخواست میپکو حکام کو دیں مگر ان کی تبدیلی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ شہریوں نے میپکوافسران کی لاپرواہی پر وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیئرمین میپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
معطل