غیر قانونی میلے پر پولیس کا چھاپہ‘ ہاتھا پائی‘ کانسٹیبل زخمی 

      غیر قانونی میلے پر پولیس کا چھاپہ‘ ہاتھا پائی‘ کانسٹیبل زخمی 

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)تھانہ صدرکی حدودچک نمبر212ای بی میں دربارباباپیر جیون پر بغیراجازت غیرقانونی طورپرلگنے والامیلہ پرپولیس تھانہ صدرکی کاروائی پولیس اورعوام کے درمیان ہاتھاپائی، ایک کانسٹیبل زخمی ہونے پولیس کی بھاری نفری طلب، ایک نامزداوردیگر15نامعلوم منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدرکی حدود212ای بی میں واقع باباپیرجیون کے دربارپرنواحی گاؤں 212ای بی کے رہائشی امیرحسین نامی (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

شخص نے اپنے دیگر15ساتھیوں کے ہمراہ میلہ لگارکھاتھامیلہ میں 60کے قریب مختلف اشیاء کے سٹال بھی لگے ہوئے تھے سائیکل گراونڈ، جوئے کے ڈبے کے علاوہ میلہ پرکبڈی کامیچ بھی ہوناتھاپولیس تھانہ صدرنے اطلاع پررات گئے میلہ پرچھاپہ مارااورمنتظمین سے میلہ کااجازت نامہ طلب کیالیکن منتظمین اجازت نامہ نہ دکھاسکے بلکہ پولیس کوبتایاکہ پی ٹی آئی کے ایم این اے طاہراقبال چوہدری اورایم پی اے رائے ظہوراحمدکھرل کوہم نے آگاہ کررکھاہے اوریہ میلہ ہرسال منعقدہوتاہے لیکن پولیس نے اس بات کوتسلیم کرنے سے انکارکردیااس دوران عوام کی بہت بڑی تعدادبھی موقع پرجمع ہوگئی عوام نے بھی پولیس کے ساتھ بحث کی اورمیلہ جاری رکھنے پراسرارکیااورمنتظمین کواپنی مددکایقین دلایاحالات کوکنٹرول سے باہرہوتادیکھ کرپولیس نے لوگوں کووہاں سے چلے جانے کاکہالیکن لوگ ٹس سے مس نہ ہوئے  اورنوبت ہاتھاپائی اور لڑائی تک جاپہنچی ذرائع کے مطابق چوکی پل 48 کا ثاقب نامی کانسٹیبل زخمی ہوگیا جس چوکی انچارج نے ایس ایچ او کو اطلاع دی اور ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس ملازمین نے میلہ میں لگے سٹال،دوکانیں الٹ دیئے ٹینٹ اور سائیکل گراونڈ وغیرہ اکھاڑکرمیلہ الٹ دیابعدازاں پولیس تھانہ صدرنے کوروناایس اوپیز،پنجاب ساؤنڈایکٹ اوردفعہ144کی خلاف ورزی کیجرم میں ایک نامزدمنتظم امیرحسین سمیت چودہ دیگرنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر673/20درج کرلیاہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -