رحیم یار خان میں چوروں کا راج‘ 20 وارداتوں میں لاکھوں کا سامان پار 

رحیم یار خان میں چوروں کا راج‘ 20 وارداتوں میں لاکھوں کا سامان پار 

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) چوروں کی چاندی‘ضلع بھر میں چوری کی 20وارداتیں‘ ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی کار‘ 13 موٹر سائیکلیں‘ کپڑے‘گھریلو سامان‘ یو پی ایس‘بیٹریاں‘ مویشی‘ پھٹہ رکشہ‘طلائی زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہوگئے‘ پولیس پر سوالیہ نشان‘شہریوں میں خوف ہراس‘مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی محبوب عالم کیساتھ پیش آئی جس کی 9لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی کار نامعلوم ملزم (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

نے گھر کے باہر سے چرا لی‘دوسری واردات اقبال نگر کے رہائشی محمد اعظم کے ساتھ پیش آئی جس کی 15ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی‘تیسری واردات تھلی چوک کے رہائشی آفتاب حسین کے ساتھ پیش آئی جس کی 77 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی‘چوتھی واردات رحمن کالونی کے رہائشی عبدالمجید کے ساتھ پیش آئی جس کی 85ہزار مالیت کی موٹرسائیکل تین ملزمان وقار احمد وغیرہ نے چرالی‘پانچویں واردات گلشن اقبال کے رہائشی احتشام رفیق کے ساتھ پیش آئی جس کی 25ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی‘چھٹی واردات محمد پور گانگا کے رہائشی فاروق احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی2لاکھ4ہزار مالیت کی دو موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرا لی‘ساتویں واردات کوٹ کموں شاہ کے رہائشی کریم بخش کے ساتھ پیش آئی جس کی65ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل تین ملزمان محمد اختر وغیرہ نے چرالی‘آٹھویں واردات آدم والی پلی کے رہائشی محمد سلیم کے ساتھ پیش آئی جس کی 45ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل تین ملزمان اختر علی وغیرہ نے چرالی‘نویں واردات ڈاہر کالونی کے رہائشی فلک شیر کے ساتھ پیش آئی جس کی 20ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرا لی،10ویں واردات خواجہ ٹاؤن کے رہائشی عبدالصبور کے ساتھ پیش آئی جس کی 77ہزار9سو روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی‘11ویں واردات کوٹ شاہاں کے رہائشی فیاض احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی65ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل2ملزمان کریم بخش وغیرہ نے چرالی‘12ویں واردات فریدہ آباد کے رہائشی محمد حسن کی 95ہزار مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے چرالی‘13ویں واردات کچی منڈی کے رہائشی سعید احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی 1لاکھ29ہزار9سو روپے مالیت کی موٹرسائیکل 3نامعلوم ملزمان نے چرالی‘14ویں واردات سبزی منڈی کے رہائشی محمد زوہیب کے ساتھ پیش آئی جس کا90ہزار روپے مالیت کا پھٹہ رکشہ دو ملزمان محمد نادر وغیرہ نے چرالیا‘15ویں واردات چک 84پی کے رہائشی عمران زمان کے ساتھ پیش آئی جس کا 2لاکھ95ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان اور نقدی پانچ ملزمان فیاض احمد وغیرہ نے گھر میں نقب لگا کر چرا لیا‘16ویں واردات دڑی عظیم کے رہائشی محمد شریف کے ساتھ پیش آئی جس کا 1لاکھ روپے مالیت کا یو پی ایس اور بیٹری دو ملزمان محبوب احمد وغیرہ نے چرا لئے‘17ویں واردات میانوالی قریشیاں کے رہائشی عبدالماجد کے ساتھ پیش آئی جہاں 8ملزمان عبدالمالک وغیرہ نے اسکے رقبہ پر قبضہ کرنے کے دوران راستہ بند کرکے ہزاروں روپے مالیت کی اینٹیں چرالیں‘18ویں کوثر بی بی کے ساتھ پیش آئی جس کے 45ہزار روپے مالیت کے کپڑے ہزاروں روپے مالیت کے زیورات چار ملزمان خادم وغیرہ نے گھر سے چرا لئے‘19ویں واردات محلہ شریف پورہ کے رہائشی محمد یونس کے ساتھ پیش آئی جس کے 35ہزار مالیت کے مویشی 2ملزمان محمد حسنین وغیرہ نے بھانے سے چرا لئے جبکہ چوری کی 20ویں واردات پکا لاڑاں کے رہائشی زاجر حسین کے ساتھ پیش آئی جس کے 80ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چار ملزمان سدھیراحمد وغیرہ نے گھر سے چرا لئے۔پولیس چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوکر رہ گئی‘شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا‘غیر محفوظ ہونے پر اعلیٰ افسران سے ملزمان کیخلاف بہتر حکمت عملی کیلئے مطالبہ‘مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

سامان پار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -