ڈکیتی چوری کی درجنوں وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم 

ڈکیتی چوری کی درجنوں وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے سعید کالونی عبدالوہاب سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی و،موبائل مالیت98ہزار چھین کر فرار ہوگئے، حامد پور کنورہ محمد سہیل تین نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک نقدی و موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے پل کالرو محمد جعفر سے تین ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی و موٹرسائیکل سمیت موبائل (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
لے گئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد رمضان سے موٹرسائیکل سوار دوافراد نے جھپٹا مارکر موبائل مالیت 10ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے تھانہ چوک اسد اللہ سے دو کس جھپٹا مارکر موبائل مالیت25ہزار لیگئے، بلال نگر محمد اعجاز سے بھی موٹرسائیکل سوار دونامعلوم افراد جھپٹا مارکر بیگ جس میں دوعدد لیپ ٹاپ مالیت40ہزار لیگئے، محمد جواد سے دو جس جھپٹا مارکر موبائل مالیت25ہزار، تھانہ الپہ نور پور مسرت بی بی کیگھر سے تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی و سونا مالیت2لاکھ70ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے لوٹھٹر محمد اعجاز سے دونامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ90ہزار لیگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے کالی پل محمد کامران سے تین ڈاکو نے گن پوائنٹ کے زور پر نقدی1لاکھ47ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے ضلع کچہری کے باہر سے طاہر منظور کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر آباد کے علاقے شیر شاہ روڑ عابد حسین کی رقم مالیت2لاکھ، تھانہ گلگشت کے علاقے پل براراں فراز احمد کی جیب سے ملزم وحید موبائل چوری کرتے ہوئے رنگے ہوتھوں پکڑ لیا گیا، فاروق خان کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت3لاکھ 20ہزار، پل براراں محمد عباس، بستی نو محمد طاہر کی موٹرسائیکلیں، گردیزی مارکیٹ ہوسٹل مامون لیاقت ودیگر افراد کے9موبائل، تھانہ بی زید کے علاقے محمد رانجھا، قیصرہ آباد محمد اشفاق کی موٹرسائیکلیں، تھانہ نیوملتان کے علاقے سعید الامین کی دوکان سے نقدی3لاکھ، بودلہ ٹاون الطاف حسین کی کار مالیت10لاکھ50ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سید شوکت حسین کی دوکان سے نقدی 45ہزار،ای بلاک محمد عرفان کی آڑھت سے نقدی ودیگر سامان مالیت9لاکھ22ہزار، تھانہ صدر کے علاقے عبدالستار کیگھر سے دوگائے مالیت3لاکھ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے دنیا پور روڑ عابد حسین کی موٹرسائیکل، جبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے وزیر کالونی محمد ظفر کیگھر سے نقدی و سونا مالیت5لاکھ 10ہزار چوری ہوگئے۔
وارداتیں