محافل میلاد تعلیمات نبویؐ پھیلانے  کا ذریعہ ہے‘ ریاض احمد اویسی

     محافل میلاد تعلیمات نبویؐ پھیلانے  کا ذریعہ ہے‘ ریاض احمد اویسی

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان ڈویژ ن بہاو لپور کے امیر و چیئر مین مجلس عاملہ میلاد مصطفی کمیٹی بہاولپور صاحبزادہ محمد ریاض احمد اویسی نے کہا کہ محافل میلا د تعلیمات نبویؐ پھیلانے کا ذریعہ ہے۔میلاد(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

 النبی ؐ کی محافل کو لا ؤڈ سپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ اپنے مسائل کا حل سیرت نبیؐ میں تلا ش کر نا چا ہیے۔انہو ں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد سے قبل جلوس کی گزر گاہوں کی لائٹوں کو درست کیا جا ئے اور ٹوٹی پھوٹی سٹرکوں کی مر مت اور سر چ لائٹس کی درستگی اور صفائی ستھرائی کے نظام کیلئے خصوصی طور پر ڈی سی اور بہاولپور متعلقہ اداروں کو جلد ہدایت جاری کریں۔ماہ ربیع الاول کے شروع ہوتے ہوئے ضلعی انتظامیہ علماء کرام سے تعاون کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش ہو تے ہیں۔کیونکہ یکم ربیع الاول سے لیکر 12ربیع الاول تک مختلف مقامات سے جلوس عید میلاد النبی ؐ کے اہتمام ہوتے ہیں اور یکم سے 30ربیع الاول تک بہاولپور کی مختلف مساجد و مدارس و مرکزاور گھروں میں میلاد مصطفی کی محافل کا انعقاد کیاجا تا ہے۔ شرکاء اجلاس میں قاری محمد ریاض حسین گولڑوی ناظم جماعت اہلسنت بہاولپور‘علامہ محمو کوکب ریاض اویسی‘قار ی عبدالرؤف مہروی خطیب جامع مسجد رشیدیہ‘میاں غلام محی الدین صدر میلا د کمیٹی مسافر خانہ‘محمد عبدالوکیل شاہ خطیب جامع مسجد لار اڈہ‘علامہ غلام دستگیر قادری خیرپو ر‘ مو لانا طاہر عباس قادری‘ قاری عبدالرشید قادری سمہ سٹہ‘علامہ محمد عابد نقشبندی لال سوہانرا‘ قاری خیل احمد مہروی  امیر جماعت اہل سنت بہاولپور سٹی‘مفتی محمد قربان خطیب جامع مسجد عطاء اللہ والی‘قاری طالب حسین جامع مسجد بہار مدینہ‘ سید فیاض حسین شاہ جامع مسجد شاہدرہ‘ مولانا محمد عمر صدیق باقر پور‘ حافظ خلیل احمد جامعہ شمس العلوم شاہدرہ دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ 

ریاض اویسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -