ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں آنکھ  میں کینسر کے مریض کی کامیاب سرجری

   ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں آنکھ  میں کینسر کے مریض کی کامیاب سرجری

  

  محسن وال(نمائندہ پاکستان)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں آنکھ کے پیچیدہ کینسر کی کامیاب سرجری کی گئی4 گھنٹے جاری رہنے والے طویل آپریشن میں میاں چنوں (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

کے بھی دو سینیئر ڈاکٹر شامل تھے52 سالہ مریض ڈاکٹر آصف بھی میڈیکل کی فیلڈ سے منسلک ہیں،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں آنکھ کے پیچیدہ کینسر کی کامیاب سرجری کی گئی ہے چار گھنٹے طویل جاری رہنے والے آپریشن میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال کی قیادت میں سینیئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے حصہ لیا. آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ماجد رشید کا تعلق میاں چنوں سے ہے  52 سالہ مریض ڈاکٹر آصف کا تعلق بھی میڈیکل کے شعبہ سے ہے اہلیان میاں چنوں نے اس شاندار کامیابی پر میاں چنوں کے دونوں ڈاکٹرز کو مبارکباد دی ہے۔

سرجری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -