شادی میں فائرنگ‘ آر پی او ڈیرہ کا  نوٹس‘ رپورٹ طلب‘ مقدمہ درج

 شادی میں فائرنگ‘ آر پی او ڈیرہ کا  نوٹس‘ رپورٹ طلب‘ مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) تھانہ سخی سرور کے علاقہ میں شادی کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر آر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)
،تفصیلات کے مطابق تھانہ سخی سرور کے علاقہ بھرگڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کاریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی، ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ شادی میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سخی سرور میں ملزمان غلام محمد،فاروق،خدا بخش اور نواز کے خلاف  درج کر لیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،آر پی او نے ملزمان کی گرفتاری کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ شادی سمیت کسی بھی قسم کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش  پر مکمل۔پابندی ہے،اسلحہ چاہے لائسنسی ہو یا غیر قانونی کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نہ تو نمائش کی جا سکتی ہے اور نہ ہی ہوائی فائرنگ کی جا سکتی ہے،اسلحہ اور ہوائی فائرنگ ایسی قانون شکنی ہے جو سنگین ترین وارداتوں کاشاخسانہ بن جاتی ہے،ہمیں قانون کے تحت ایسے تمام غیر قانونی اقدامات کو روکنا ہے،آر پی او نے کہا کہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس حوالے سے پیش بندی اقدامات اٹھانے ہوں گے،ایس ایچ اوز اس سلسلہ میں معلومات اکٹھی کریں اگر کسی بھی تقریب میں اسلحہ ہی موجود نہیں ہو گا تو فائرنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پولیس اگر اسلحہ کے خلاف آپریشنز کامیاب کر لے تو ہوائی فائرنگ سمیت سنگین ترین وارداتوں پر قابو پایا جا سکتا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جس تھانہ کی حدود میں شادی سمیت کسی بھی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ ہوا تو اس تھانہ کے زمہ دار پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ احتساب ہو گا۔
فائرنگ