خود کشی کی کوشش کرنیوالا سنٹرل  جیل کا ملازم نشتر میں چل بسا

خود کشی کی کوشش کرنیوالا سنٹرل  جیل کا ملازم نشتر میں چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)  خودکشی کی کوشش کرنے والا سنٹرل جیل کا27سالہ ملازم نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب حمید کالونی وہاڑی روڑ ملتان کا رہائشی محمد وسیم سنٹرل جیل میں بطور کانسٹیبل ڈیوٹی(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)
 انجام دے رہاتھا کہ دوران ڈیوٹی وسیم نے اپنی ریفل سے دوافائر اپنے سینے پر کیئے جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، چوکی پولیس نے جیل ملازم وسیم کی نعش سرد خانے منتقل کرنے کے بعد متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی، پولیس کے مطابق معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق منظر عام پر لائے جائے گے۔
ملازم