مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
سرینگر (این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رکشیت کمار نامی (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
فوجی اہلکار نے ضلع کے علاقے اوڑی میں واقع کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خودکشی کی جس سے جنوری 2007 سے بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 473 ہو گئی ہے.یاد رہے کہ جموں کے علاقے GaJansuمیں گزشتہ روز بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس کے اہلکار چکر پانی پرساد تیواری نے خودکشی کر لی تھی۔
فوجی کی خودکشی