فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائیاں‘ 5 یونٹس سیل‘ بھاری جرمانے 

  فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائیاں‘ 5 یونٹس سیل‘ بھاری جرمانے 

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)فوڈاتھارٹی خوراک والے آئل مافیا کیخلاف سرگرم ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عطاء الحق کھوکھرکی زیرنگرانی کاروائیاں جاری ہیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ ڈی جی خان میں یامین آئل سیل پوائنٹ کو کھلا ناقابل سراغ اولین آئل فروخت کرنے پرسربمہرکردیا، 296لیٹر آئل، 35آئل ڈرمز برآمد کر لئے گئے ڈی جی خان میں شفیق کریانہ، یامین کریانہ کو سرخ مرچ پاؤڈر میں موقع پر ٹیسٹ سے رنگ کی ملاوٹ کرنے(بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

، رنگدار سلانٹیوں کی فروخت پرسِیل کیا گیا ڈی جی خان میں منیرسرور کریانہ اینڈرنگ سازکوریفریکٹو میٹرٹیسٹ سیمرچ کی چٹنی کابرکس لیول صفر ہونے، (گودام) کوکھلے ناقابل سراغ آئل کیٹین ڈبیپائیجانے پر سِیل کردیا گیا ڈی جی خان میں اکرم دودھ دہی شاپ، راجن پور میں عمران ہوٹل کو گزشتہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، بقایا واجبات کی عدم ادائیگی پر سِیل کیا گیا لیہ میں سجاد ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں وے پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے، حشرات زدہ دودھ کو ممنوعہ پینٹ والے ڈرم میں سٹور کرنے پر سربمہر کیا گیا،200لیٹردودھ تلف کر ا دیا گیا مختلف کاروائیوں میں 100کلو مصنوعی مٹھاس، 200کلو ناقابل سراغ رنگ، 50کلو سرخ مرچ پاؤڈر، 40 کلو رنگدار سلانٹیاں،25 کلو مٹھائی برآمد کی گئی عرفان میمن نے بتایا کہ خوراک میں ناقص آئل کا استعمال نظام انہضام بری طرح متاثر کرتا ہے معیاری خوراک کی فراہمی فوڈاتھارٹی کا نصب العین ہے۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -