مردان،وزیر اعلیٰ کی طرف سے جج بازا ر کے شہداء اور زخمیوں میں چیکس تقسیم

مردان،وزیر اعلیٰ کی طرف سے جج بازا ر کے شہداء اور زخمیوں میں چیکس تقسیم

  

 مردان (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے جج بازار دھماکے کے شہداء میں پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں میں دودولاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے چیکس وزیراعلیٰ کی جانب اراکین صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور افتخارمشوانی نے شہداء کے لواحقین اورزخمیوں کے حوالے کئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے کہاکہ قیمتی جانوں کی ضیاع پر وزیراعلیٰ کو بہت دکھ ہے یہ معمولی رقم قیمتی جانوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتی انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی یادرہے کہ گذشتہ روز جج بازار میں سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں باپ بیٹیوں سمیت 5افرادجان بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -