اطلاعات وتعلقات عامہ کی خدمات صوبے میں پھیلاناناگزیر ہے: کامران بنگش   

اطلاعات وتعلقات عامہ کی خدمات صوبے میں پھیلاناناگزیر ہے: کامران بنگش   

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی خدمات کو تمام صوبے میں پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں نئے ضم شدہ اضلاع میں ریڈیائی اداروں کو فعال بنایا جا رہا ہے۔ پختونخوا ریڈیو نیٹ ورک سے غیر ملکی ریڈیوز کی پراپیگنڈہ کو تقریباً زائل کیا جا چکا ہے جبکہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر بھی محکمہ اطلاعات حکومتی کارکردگی و ترقیاتی منصوبوں کی خوب تشہیر کر رہی ہے جو قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان سے سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔معاون خصوصی کامران بنگش نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ دور میں ہر محکمے کو اطلاعات و میڈیا خدمات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی رکھیں جبکہ انہی ذرائع سے عوام و حکومت کے درمیان فاصلے کم ہوتے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبائی کابینہ سمیت محکمہ جاتی میڈیا کوریج کے لئے محکمہ اطلاعات کے ملازمین اپنے بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔ محکمہ اطلاعات کو درپیش چیلنجز بروقت حل کرنا عوامی و حکومتی مفاد میں ہے جس کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں کئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔معاون خصوصی کامران بنگش نے مزید کہا کہ ڈس انفارمیشن کے اس دور میں عوام سوشل میڈیا اور ریڈیو کے ذریعے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ سے جڑے رہے تاکہ پراپیگنڈا سمیت جعلی خبروں سے محفوظ 

مزید :

صفحہ اول -