منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ پرآج بھی فردجرم عائد نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی 92 نیوزکے مطابق انسداد منشیات کورٹ میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،جج شاکر حسین کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی ،ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔