سعد رفیق کےخلاف نیب لاہور کا ریلوے راضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کےخلاف نیب لاہور نے ریلوے راضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈی جی نیب نے حتمی منظوری کےلئے چیئرمین نیب کو سفارشات بھیج دیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب کاکہناہے کہ خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا، شکایت کنندہ کاکہناہے کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کےلئے لیز پر دلوائی،سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹیکرٹر کو فائدہ پہنچانے کےلئے دی۔
نیب ذرائع کاکہناہے کہ ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی گئی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی، سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا۔