حزب اختلاف نے پی ڈی ایم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

حزب اختلاف نے پی ڈی ایم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
حزب اختلاف نے پی ڈی ایم کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی ہم نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اختلاف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ڈھانچہ تشکیل دے دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں پی ڈی ایم کے تشکیل دیئے گئے ڈھانچے کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر ہوں گے جبکہ سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی اور سیکریٹری جنرل ن لیگ سے ہو گا۔پی ڈی ایم میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک ایک نائب صدر ہو گا اور شاہ اویس نورانی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو پہلا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے پہلا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 11 اکتوبرکو پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں پہلا جلسہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اجلاس کے فیصلوں پر متفق ہیں اور اس تحریک سے حقیقی تبدیلی آئے گی۔ آج ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -