موٹروے کیس کی کوریج پر بھی پابندی لگ گئی

موٹروے کیس کی کوریج پر بھی پابندی لگ گئی
موٹروے کیس کی کوریج پر بھی پابندی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پولیس کی درخواست پر  انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم کی روشنی میں تمام ٹیلی ویژن (ٹی وی) چینلز کو سیالکوٹ موٹروے گینگ ریپ واقعے سے متعلق خبریں نشر کرنے سے روک دیا۔

پیمرا کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ 'تمام سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز (نیوز اور کرنٹ افیئرز) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سیالکوٹ موٹروے واقعے سے متعلق معزز انسداد دہشت گردی عدالت کے احکامات کی تعمیل کریں اور مستقبل میں مذکورہ کیس سے متعلق کوئی مواد نشر کرنے سے گریز کریں'۔

خیال رہے کہ تفتیشی افسر ذوالقرنین چیمہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مذکورہ واقعے کی میڈیا کوریج پر پابندی کا کہا گیا تھا۔انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ یہ واقعہ ایک گھناؤنا جرم تھا اور میڈیا مذکورہ کیس میں غیرمحتاط کوریج میں ملوث رہا، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈیا رپورٹنگ پولیس کی جانب سے اب تک حاصل کیے گئے ثبوت کو نقصان پہنچائے گی اور اسے ختم کردے گی۔

ذوالفقار چیمہ کا عدالت میں مزید کہنا تھا کہ واقعے کی میڈیا کوریج مرکزی ملزم کی گرفتاری میں مشکلات پیدا کر رہی۔یادرہے کہ گزشتہ ماہ دو ڈکیتوں نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر تیل ختم ہونے کی وجہ سے رکی ہوئی گاڑی پر دھاوا بول دیا تھا اور بچوں کے ساتھ موجود خاتون کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، پولیس نے ایک مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا ملزم تاحال فرار ہے ۔

مزید :

قومی -