آج شہبازشریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتارہے،مریم اورنگزیب 

آج شہبازشریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتارہے،مریم اورنگزیب 
آج شہبازشریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتارہے،مریم اورنگزیب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ آج شہبازشریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے،کھربوں کے عوامی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کرنیوالا گرفتار ہے،فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والاملک پرمسلط ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کے خوف نے شہبازشریف کوگرفتارکرادیا،شہبازشریف آج گرفتار، نااہل، چور اورجھوٹاملک پرمسلط ہے،تحقیق مکمل،ریفرنس جمع،گواہان کابیان قلمبند،ٹرائل شروع،انہوں نے کہاکہ پنجاب کو 5500میگاواٹ بجلی دینے والاشہبازشریف آج گرفتارہے،خیبرپختونخوامیں 350 ڈیمزکافراڈکرنے والاعوام پر مسلط ہے،ترجمان ن لیگ نے کہاکہ پنجاب میں 4میٹرو،اورنج ٹرین دینے والاگرفتار ہے،پشاور بی آر ٹی میں 120ارب کے کھڈے کھودنے والاعوام پرمسلط ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -