سٹی کورٹ کراچی ، نہال ہاشمی اوردونوں بیٹوں کی ضمانت منظور

سٹی کورٹ کراچی ، نہال ہاشمی اوردونوں بیٹوں کی ضمانت منظور
سٹی کورٹ کراچی ، نہال ہاشمی اوردونوں بیٹوں کی ضمانت منظور

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی کورٹ کراچی نے نہال ہاشمی اور دونوں بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے 20،20 ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نہال ہاشمی کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ مقدمہ جھوٹا ہے لہٰذا نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کو مقدمے سے خارج کیا جائے جبکہ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ مقدمے میں ملزموں سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لئے ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا جائے ،عدالت نے پولیس کی جانب سے ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں 20 ،20 کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -