نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں،سینیٹر شبلی فراز

نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں،سینیٹر شبلی فراز
نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں،سینیٹر شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں،اقتدار سے باہر ہوں تونوازشریف انقلابی بن جاتے ہیں، اقتدار میں ہوں تو نوازشریف سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نوازشریف اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں، دوسوال وہی ہیں ،اثاثے کیسے بنائے؟پیسے ملک سے باہرکیسے بھیجے؟ ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -