شرجیل خان کی کرکٹ کے میدان میں دھماکے دار واپسی، سینٹرل پنجاب کیخلاف میچ میں کتنے رنز بنائے؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

شرجیل خان کی کرکٹ کے میدان میں دھماکے دار واپسی، سینٹرل پنجاب کیخلاف میچ میں ...
شرجیل خان کی کرکٹ کے میدان میں دھماکے دار واپسی، سینٹرل پنجاب کیخلاف میچ میں کتنے رنز بنائے؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پابندی کی سزا مکمل کرنے کے بعد کرکٹ میں واپس آنے والے شرجیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ میں دھواں دار آغاز سے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے گزشتہ روز سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے دھواں دار بلے بازی کی اور 56 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں جارحانہ بلے بازی اور عمدہ کارکردگی سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری توجہ روائتی انداز میں کھیلنے پر ہی ہو گی اور اچھی کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں کم بیک کرنا میرا اولین مقصد ہے۔
 شرجیل خان نے گزشتہ روز سینٹرل پنجاب کیخلاف کھیلے گئے میچ میں تو اپنی بات کو سچ ثابت کر دکھایا ہے اور اگر انہوں نے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔ 

مزید :

کھیل -