نیشنل ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون کا ٹاس جیت کر ناردرن کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

نیشنل ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون کا ٹاس جیت کر ناردرن کیخلاف فیلڈنگ کا ...
نیشنل ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون کا ٹاس جیت کر ناردرن کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے ناردرن ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان ملک، علی عمران، حیدر علی، آصف علی، عمر امین، روحیل نذیر، محمد نواز، سہیل تنویر، موسیٰ خان اور حارث رﺅف شامل ہیں۔ 
سینٹرل پنجاب کی قیادت سعد نسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، عابد علی، عبداللہ شفیق، رضوان حسین، عرفان خان نیازی، قاسم اکرم، عثمان قادر، احسان عادل، ظفر گوہر اور صہیب اللہ شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -