ایک اور معروف فٹ بالر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

ایک اور معروف فٹ بالر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
ایک اور معروف فٹ بالر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فٹ بال کلب لیور پور کے سٹرائیکر ساڈیو مانے کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس پر انہوں نے ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے جبکہ کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلش کلب لیور پول کی نمائندگی کرنے والے سینی گال کے سٹرئیکر ساڈیو مانے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہوں نے معمولی علامات کے بعد کویڈ 19 ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ 28 سالہ فٹ بالر نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے، ساڈیومانے سے قبل تھیاگو الکانترا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

ساڈیو مانے آسٹن ویلا کے خلاف اتوار کو ہونے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ دوسری جانب کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر عمل کر رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کھلاڑیوں کو عالمگیر موذی وباءسے محفوظ رکھا جا سکے۔ 

مزید :

کھیل -