پاکستان کی پہلی غیر ملکی انجینئرنگ یونیورسٹی ” پاک آسٹریلیا فخوشولو “کے خوبصورت کیمپس کاافتتاح

پاکستان کی پہلی غیر ملکی انجینئرنگ یونیورسٹی ” پاک آسٹریلیا فخوشولو “کے ...
پاکستان کی پہلی غیر ملکی انجینئرنگ یونیورسٹی ” پاک آسٹریلیا فخوشولو “کے خوبصورت کیمپس کاافتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) 17ستمبر کو ایک خصوبصورت تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی غیر ملکی انجینئرنگ یونیورسٹی ” پاک آسٹریلیا فخوشولو “کے خوبصورت کیمپس کا اسلام آباد سے 40میل کی دوری پر ہری پور ہزارہ میں افتتاح کیا، خوبصورت پہاڑوں اور پھولوں کے درمیان گھری اس اس یونیورسٹی میں ایک جھیل ہے ، یہ ایشیاءاور ممکنہ طورپر دنیا کی پہلی یونیورسٹی ہے جو آسٹریلیا کی بڑی انجینئرنگ یونیورسٹیوں اور چین نے مل کر بنائی، ان میں آسٹریلیا کی تین اپلائیڈ سائنسز اور انجینئرنگ کی یونیورسٹیاں او ر پانچ چینی یونیورسٹیاں شامل ہیں،پاکستانی طلباءکے لیے موقع ہے کہ وہ اب بیرون ممالک کی ان یونیورسٹیوں کے لیکچر ز اور کورس سے مستفید ہوںاور کچھ ان یونیورسٹیوں سے ڈگری بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، الیکٹریکل ،کمپوٹرانجینئرنگ ، بائیو میڈیکل سائنس اور انفارمیشن ڈیزائن کے لیے ایف ایچ جوہینم کے کورس پڑھائے جائیں گے ، ایم سی آئی انسبرک کے کورس انوائرمنٹل انجینئرنگ جبکہ لنز کی جوہانز کیپلر یونیورسٹی آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پوسٹ گریجوایٹ، ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کی تربیت دے گی ۔ ان کے علاوہ کئی چینی یونیورسٹیاں خطے میں انتہائی طاقتور تعلیمی پروگرام کیلئے چارپوسٹ گریجوایٹ ایکسیلنس سنٹر تشکیل دینے کیلئے متحرک ہیں۔ایم ایس اور پی ایچ ڈی لیول کے ہائی سپیڈ ریلویز انجینئرنگ کے کورس بیجنگ ژیاتونگ یونیورسٹی کی طرف سے کروائے جارہے ہیں جو اپنی فیلڈ میں انتہائی معروف ہے۔

مزید :

قومی -