حکومت کا 2023 کے انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کافیصلہ،انتخابی اصلاحاتی مسودے کی منظوری دیدی گئی 

حکومت کا 2023 کے انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کافیصلہ،انتخابی ...
حکومت کا 2023 کے انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کافیصلہ،انتخابی اصلاحاتی مسودے کی منظوری دیدی گئی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے 2023 کے انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کافیصلہ کیا ہے ،حکومت نے انتخابی اصلاحاتی مسودے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کابینہ سے منظورمسودے میں آرٹی ایس کا استعمال ترک نہ کرنے کافیصلہ کیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آرٹی ایس کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کی تھی،تجویز میں کہاگیا تھا کہ فول پروف تجربے تک آر ٹی ایس استعمال نہ کیاجائے ،لیکن حکومت نے الیکشن کمیشن کی تجویزمسترد کردی،آرٹی ایس کااستعمال الیکشن ایکٹ2017 کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -