نیشنل ٹی 20 کپ، ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف دیدیا

نیشنل ٹی 20 کپ، ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف دیدیا
نیشنل ٹی 20 کپ، ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف دیدیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں ناردرن کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر ناردرن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ کپتان شاداب خان 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ ذیشان ملک 20، علی عمران 15، حیدر علی 3، عمر امین 21، آصف علی 24، محمد نواز 16 اور روحیل نذیر 21 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ 
سینٹرل پنجاب کی جانب سے عثمان قادر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ظفر گوہر، احسان عادل، سعد نسیم اور عرفان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے ناردرن ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان ملک، علی عمران، حیدر علی، آصف علی، عمر امین، روحیل نذیر، محمد نواز، سہیل تنویر، موسیٰ خان اور حارث رﺅف شامل ہیں۔ 
سینٹرل پنجاب کی قیادت سعد نسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، عابد علی، عبداللہ شفیق، رضوان حسین، عرفان خان نیازی، قاسم اکرم، عثمان قادر، احسان عادل، ظفر گوہر اور صہیب اللہ شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -