پی ڈی ایم کا سربراہ کون ہوگا؟ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا

پی ڈی ایم کا سربراہ کون ہوگا؟ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا
پی ڈی ایم کا سربراہ کون ہوگا؟ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی ورچوئل اجلاس ہوا جس میں نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے عہدیداروں کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ڈی ایم کی سربراہی کیلئے مولانا فضل الرحمان کا نام دیا گیا جس کے بعد انہیں اپوزیشن اتحاد کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر نائب صدر کا عہدہ پی پی  کے پاس ہوگا جبکہ ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کو ڈپٹی جنرل کے عہدے دیے جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -