چینی کمپنی پر پاکستان میں جاری پراجیکٹ میں فراڈ کا الزام لگ گیا

چینی کمپنی پر پاکستان میں جاری پراجیکٹ میں فراڈ کا الزام لگ گیا
چینی کمپنی پر پاکستان میں جاری پراجیکٹ میں فراڈ کا الزام لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک شخص نے چینی کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ وہ تریمو اور پنجند بیراج بہتر بنانے والے منصوبے (ٹی پی بی آئی پی) پروجیکٹ میں جعلسازانہ مشق کر رہی ہے
 باغبان پورہ کے رہائشی سید رضوان حیدر نے اپنی 18 ستمبر کی شکایت میں (جس کی ایک کاپی ڈیلی پاکستان کے پاس دستیاب ہے) کہا ہے کہ شانسی واٹر ریسورسز اینڈ ہائیڈرو پاور انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے پروجیکٹ کی بولی میںجعلی دستاویزات بنائیں۔ تاہم اسی کمپنی کو اپنے سابقہ جعلی ریکارڈوں کے باوجود ، جلالپور ایریگیشن پروجیکٹ ، ایک نیا پروجیکٹ سے نوازنے کا عمل جاری ہے۔


مخبر نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب پروکیورمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے پاس بھی اپنی شکایت میں درج کردی ہے۔بدعنوانی اور مالی بدانتظامی سکینڈل کی روشنی میں ، ڈائریکٹر جنرل پی پی آر اے نے پی ایم او پنجاب بیراج کو دس دن کی مدت میں معاون ثبوت کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔تریمو اور پنجند بیراج بہتر بنانے والا پروجیکٹ (ٹی پی بی آئی پی)کی ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور حکومت پنجاب مشترکہ طور پر فنڈنگ کرتے ہیں۔ پروجیکٹ تریموں اور پنجند بیراجوں کی بحالی اور اپ گریڈ کرے گا ، جو چھ اہم نہروں کے ذریعے 1.74 ملین ہیکٹر کھیتوں کو آبپاشی کا پانی فراہم کرتا ہے۔ اس سے سیلاب کے خطرے میں کمی اور آبی وسائل کے انتظام میں بھی بہتری آئے گی۔

مزید :

قومی -