ڈونلڈٹرمپ کے کورونا کا شکار ہوتے ہی جدید ترین امریکی طیاروں کی واشنگٹن پر پروازیں شروع، کیا پیغام دینے کے لیے یہ کیا گیا؟

ڈونلڈٹرمپ کے کورونا کا شکار ہوتے ہی جدید ترین امریکی طیاروں کی واشنگٹن پر ...
ڈونلڈٹرمپ کے کورونا کا شکار ہوتے ہی جدید ترین امریکی طیاروں کی واشنگٹن پر پروازیں شروع، کیا پیغام دینے کے لیے یہ کیا گیا؟
سورس: c:twitter

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوتے ہی امریکی فوج نے اپنے دشمنوں کو متنبہ کرنے کے لیے اپنا سب سے خطرناک ہتھیار میدان میں اتار دیا۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں اور وہ قرنطینہ میں جا رہے ہیں۔ ان کے اس اعلان کے چند منٹ بعد امریکہ نے اپنے دو جدید ترین لڑاکا طیارے ’ای ۔6بی مرکیوریئس‘ فضاءمیں بھیج دیئے جو امریکہ کے مختلف علاقوں میں پروازیں کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک طیارہ واشنگٹن ڈی سی اور دوسرا ریاست اوریگن میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ طیارے اس قدر تباہ کن ہیں کہ انہیں ’قیامت کے دن کا جہاز‘ (Doomsday aircraft)کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ طیارے روایتی طور پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی ہدایات بیلسٹک میزائل آبدوزوں کے بیڑے تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان طیاروں کو میدان میں اتارنے کا مقصد دشمنوں کو اپنی طاقت دکھانا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ امریکہ کے صدر کی بیماری کے باوجود امریکہ طاقتور ہے تاکہ دشمن امریکہ پر حملہ کرنے کی جرا¿ت نہ کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -