پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے آدمی اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا

پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے آدمی اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا
پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے آدمی اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا
سورس: creative common licenses

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک آدمی پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی کا نام انتھونی لیئر ہے جو آسٹریلیا کے مغربی علاقے میں واقع یانڈی مائن میں کام کرتا تھا۔ اسے گزشتہ دنوں ڈائریا ہو گیا مگر وہ اس کے باوجود کام پر چلا گیا۔ اس کی حالت بہت زیادہ خراب تھی اور پاخانے کو کنٹرول کرنا اس سے قابو سے باہر ہو رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس عارضے کی وجہ سے دو بار اپنے ساتھی ورکرز کے سامنے ہی انتھونی کا پاخانہ نکل گیاجس پر اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔انتھونی کا کہنا ہے کہ وہ لوہے کی اس کان میں گزشتہ 7سال سے ملازمت کر رہا تھا اور بیماری کے باوجود کام پر چلا گیا۔ وہاں ٹوائلٹس نہیں تھے اور اس کی بیماری کی نوعیت ایسی تھی کہ اس سے کنٹرول نہیں ہو سکا۔ اس بات پر اسے انتظامیہ نے نوکری سے ہی فارغ کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -