مریم صفدرپاک فوج کے خلاف سازشوں میں مصروف، نون لیگ کی "میک اَپ ذدہ سیاست" کا اصل چہرہ پاکستانی قوم دیکھ چکی:فواد رسول بھلر

مریم صفدرپاک فوج کے خلاف سازشوں میں مصروف، نون لیگ کی "میک اَپ ذدہ سیاست" کا ...
مریم صفدرپاک فوج کے خلاف سازشوں میں مصروف، نون لیگ کی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ پاکستان کے مرکزی رہنما چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ مریم صفدر اپنی اور اپنے باپ کی کرپشن چھپانے اور ذاتی  مفادات کے لیے فوج کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، عوام میں نواز شریف کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے ،ماضی میں ایک دوسرے کو سیکیورٹی رسک ،کرپٹ ،لٹیرا اور ملک دشمن قرار دینے والا "مافیا"لوٹی دولت بچانے کے لئےمتحد ہو چکا "پاکستان ڈکیٹ موومنٹ "المعروف پی ڈی ایم والے یاد رکھیں وزیر اعظم عمران خان کسی صورت مافیاز کے آگے جھکے گا اور نہ ہی  این آر او دے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ "پاکستان ڈکیٹ موومنٹ " کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح لوٹی ہوئی دولت کو بچایا جائے اورحکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا جائے تاہم  "پاکستان ڈکیٹ موومنٹ "  کا جتھا یاد رکھے،اب کسی کو نہ تو این آر او ملے گا اور نہ ہی وزیر اعظم کرپشن پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے اپنے بازوؤں میں دم خم نہیں رہا اسی لئے وہ کبھی پیپلز پارٹی کے دروازے پر سر کو جھکاتی ہے اور کبھی مولانا فضل الرحمان کو اپنا امام قرار دیتی ہے،مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کی قیادت بھی اس بات کو سمجھتی ہے کہ نون لیگ سے بڑھا طوطا چشم کوئی نہیں ،اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے ن لیگی قیادت گدھے کو بھی اپنا باپ بنا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر ہر روز ہزاروں روپے کا میک اَپ چہرے پر تھوپ کر قوم کو بیوقوف بنانے کے لئے نئے نئے بھاشن دیتی ہیں لیکن ان کی کرتوتوں سے پوری قوم آگاہ ہو چکی ہےاوران کی "میک اَپ ذدہ سیاست" کا اصل چہرہ پاکستانی قوم دیکھ چکی ہے،اس لئے اب وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ،مریم صفدر اپنی اور اپنے باپ کی کرپشن چھپانے اور ذاتی  مفادات کے لیے فوج کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں،عوام میں نواز شریف کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -