پانی کے نیچے دنیا کا پہلا ڈرائیو تھرو کھول دیا گیا

پانی کے نیچے دنیا کا پہلا ڈرائیو تھرو کھول دیا گیا
پانی کے نیچے دنیا کا پہلا ڈرائیو تھرو کھول دیا گیا
سورس: youtube screen grab

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پانی کے نیچے دنیا کا پہلا ’ڈرائیو تھرو‘ کھول دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ڈرائیو تھرو برطانوی شہر چیپسٹو میں واقع نیشنل ڈائیو سنٹر میں کھولا گیا جہاں معروف غوطہ خور خاتون بیسی ریان ڈرائیو تھرو کی یہ سروس مہیا کر رہی ہیں۔ بیسی ریان اس ڈائیو سنٹر میں پانی میں ڈوبے جہازوں، کاروں اور بسوں کے ملبے تک پہنچتی ہے اور وہاں سے قیمتی اشیاءتلاش کرکے لاتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اب بیسی ریان نے اسی سنٹر میں غوطہ لگا کر پانی کی تہہ سے شراب کی بوتل نکال کر کسٹمرز کو دینے کا کام شروع کر دیا ہے۔ وہ یہ بوتل ایک ہی سانس میں نکال کر لاتی ہے جو کسی خوش نصیب گاہک کو ملتی ہے۔ صرف بوتل ہی نہیں بلکہ بیسی سمندر کی تہہ سے سونے کے سکے بھی نکالتی ہے۔ بیسی ریان کا کہنا ہے کہ وہ ہر بوتل کی فروخت پر ایک پاﺅنڈ ’اوشن کنزرویشن چیرٹی پراجیکٹ‘ کو عطیہ کیا کرے گی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -