’پی ڈی ایم کی آئینی اور جمہوری تحریک اب نہیں رکے گی‘

’پی ڈی ایم کی آئینی اور جمہوری تحریک اب نہیں رکے گی‘
’پی ڈی ایم کی آئینی اور جمہوری تحریک اب نہیں رکے گی‘

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں حکومت کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کرلی گئی۔

پی ڈی ایم کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 3 مرتبہ کے عوام کےمنتخب اور جوہری دھماکےکرنیوالے وزیراعظم پرملک دشمنی کاالزام قابل مذمت ہے،شہبازشریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری گلگت بلتستان کےانتخابات چرانےکی سازش ہے،گھریلو خواتین کو کٹہروں میں لانا کم ظرفی کی انتہاہے۔

قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کا پی ڈی ایم کوبھارت سےجوڑنااسکے حواس باختہ ہونےکی دلیل ہے،منہگائی،بےروزگاری اورمعاشی تباہی کی ستائی عوام جعلی حکومت سےنجات چاہتےہیں،پی ڈی ایم کی آئینی اور جمہوری تحریک اب نہیں رکے گی۔

مزید :

قومی -