سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺکھولنے کی اجازت دے دی ، زائرین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺکھولنے کی اجازت دے دی ، زائرین کے لیے بڑی خوشخبری ...
سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺکھولنے کی اجازت دے دی ، زائرین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺکو یکم ربیع الاول سے زائرین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویﷺمیں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ﷺپر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺکی زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ رسولﷺ میں گنجائش کے مطابق 75 فیصدلوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

عرب دنیا -