پاکستان میں پٹرول کی قیمت دیگر ممالک سے کم ہے،شہر یار اعوان
لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے یو سی 49وارڈ 6 کے رہنماء و کوارڈینٹر ملک شہریار اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی پٹرول خطے کے دیگر ممالک سے کم ریٹوں پر مل رہا ہے جس طرح عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں ہیں۔ اگر اس طرح ہوتی تو پٹرول کی قیمت ڈیڑھ سو سے اوپر ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا بھرمیں کشمیر،فلسطین،افغانستان کے لئے آواز اٹھانے والے وہ سیاستدان ہیں جن کی بات پر مغربی ممالک کو سانپ سونگھ جاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جنرل اسمبلی میں ویڈیو لنک خطاب نے دنیا بھرکے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔پاکستان ایک پُرامن ملک ہے نیوزی لینڈ یا انگلینڈ کے انکار کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا ورلڈ کپ کے فوری بعد پاکستان آنا پاکستان کی کامیابی اور ان لوگوں کی ناکامی ہے جو پاکستان کو نیچا دکھانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔