پیپلز پارٹی رہنما رانا فاروق اشرف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

پیپلز پارٹی رہنما رانا فاروق اشرف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا فاروق اشرف کے اعزاز میں محمد جمن تونیو نے ایک عشائیہ دیا جس میں ایم این اے امیر محمد خاں مگسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس،محمد اقبال داؤد سابق صدر پی بی سیدوبئی،میاں عمر ابراہیم،نوخیز جاوید نائب صدر بزنس فورم،ریاض راٹھور سنیئر نائب صدر سعودی عربیہ اینڈ بزنس فورم،خادم حسین،یوسف محمد شریف،فخر صدیقی،ایاز خان،عرفان گوندل،ارشد بٹ،محمد احمداور عرفان تھیبو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا الیکشن لڑیں گے،حاجی لطیف
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)فاؤنڈر گروپ ڈی ایچ اے لاہورکے چیئرمین سابق نائب صدر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور حاجی لطیف چودھری ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے دسمبر 2021ء میں ہونے والے انتخابات میں صدر کی حیثیت سے میدان میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے ان خبروں کی حلفیہ بیان دیتے ہوئے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے حاجی لطیف الیکشن نہیں لڑیں گے حاجی لطیف نے ساتھیوں کے ساتھ وڈیو پیغام میں کہا ہم تو دو سال سے تیاری کر رہے ہیں ہماری یقینی فتح دیکھ کر مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ افواہیں پھیلا رہے ہیں میں الیکشن نہیں لڑ رہا۔ ایسا ہرگز نہیں ہے فاؤنڈر گروپ پورا پینل دے گا اور الیکشن میں کلین سویپ کرے گا۔

 الخدمت گروپ کی کامیابی میں اہم کردارادا کریں گے،سرفراز حامد گروپ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور کے 26نوجوان رجسٹرڈ ڈیلرز کی الخدمت گروپ میں شمولیت کرنے والوں کی تفصیل بتاتے ہوئے سرفراز حامد گروپ آف فرینڈز کے سربراہ سرفراز حسین نے کہا کہ فرمان دلدار، شکیل بھٹی، عدنان محفوظ، محمد اطہر، حامد لطیف، محمد مظہر، عاقب بٹ، محمد سلیم، سرفراز حسین، امجد علی، بلال حسین، راجہ بابر،محمد ندیم،ملک قیصر،عامر مرزا، عاطف غفور، محمد خالد، احمد لطیف، محمد اقبال میرے دست و بازو ہیں۔ الخدمت گروپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔  ہم بیان بازی والے نہیں کام کرنے والے ہیں۔

قاسم علی شاہ جیسے عظیم استاد پاکستان کا سرمایہ ہیں، کاشف شہزاد 
چوہنگ (ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری) سی ای او الھادی ایسوسی ایٹس چودھری کاشف شہزاد اور چیف آپریٹنگ آفیسر مس ثناء منصور نے پاکستان کے مشہور معلم، مفکر، مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر سید قاسم علی شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں تعلیمی، معاشی،  معاشرتی اور سیاسی پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔سید قاسم علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد نوجوانوں کو اندھیرے سے روشنی کی طرف لانا ہے۔ مایوسی سے کامیابی کا سفر کیسے طے کرنا ہے۔ اس پیغام کو پاکستانی نوجوان تک پہنچانا ہے۔ سی ای او الھادی ایسوسی ایٹس چوہدری کاشف شہزاد نے کہا کے سید قاسم علی شاہ پاکستان کا سرمایہ ہیں ان کی شخصیت سحر انگیز ہے۔ نوجوانوں کی آبیاری کرنے کا جو بیڑا سید قاسم علی شاہ نے اٹھایا ہے وہ قابل فخر ہے۔ملاقات کے دوران سید قاسم علی شاہ نے اپنی کتاب ابر مسلسل بھی پیش کی۔


جس میں مسلسل جدو جہد سے کامیابی کا حصول کیسے ممکن ہو سکتا ہے کے سنہری اصول درج کیے گئے ہیں۔