قاسم علی شاہ جیسے عظیم استاد پاکستان کا سرمایہ ہیں، کاشف شہزاد 

  قاسم علی شاہ جیسے عظیم استاد پاکستان کا سرمایہ ہیں، کاشف شہزاد 

  

چوہنگ (ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری) سی ای او الھادی ایسوسی ایٹس چودھری کاشف شہزاد اور چیف آپریٹنگ آفیسر مس ثناء منصور نے پاکستان کے مشہور معلم، مفکر، مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر سید قاسم علی شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں تعلیمی، معاشی،  معاشرتی اور سیاسی پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔سید قاسم علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد نوجوانوں کو اندھیرے سے روشنی کی طرف لانا ہے۔ مایوسی سے کامیابی کا سفر کیسے طے کرنا ہے۔ اس پیغام کو پاکستانی نوجوان تک پہنچانا ہے۔ سی ای او الھادی ایسوسی ایٹس چوہدری کاشف شہزاد نے کہا کے سید قاسم علی شاہ پاکستان کا سرمایہ ہیں ان کی شخصیت سحر انگیز ہے۔ نوجوانوں کی آبیاری کرنے کا جو بیڑا سید قاسم علی شاہ نے اٹھایا ہے وہ قابل فخر ہے۔ملاقات کے دوران سید قاسم علی شاہ نے اپنی کتاب ابر مسلسل بھی پیش کی۔جس میں مسلسل جدو جہد سے کامیابی کا حصول کیسے ممکن ہو سکتا ہے کے سنہری اصول درج کیے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -