عوام مہنگائی و بے روگاری سے پریشان ہیں،نرگس فیض

  عوام مہنگائی و بے روگاری سے پریشان ہیں،نرگس فیض

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی بیڈ گورننس، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی وجہ سے پنجاب کے عوام پریشان ہیں۔ حکومت مافیاز کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، ایماندار تاجر طبقہ اور کاروباری حضرات شدید اضطراب میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ کہنا کہ مافیاز کی وجہ سے ملک آگے نہیں جا رہا، بذات خود ایک اعتراف ہے کہ وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں وزیراعظم اگر غور کریں تو ان کے اردگرد ہر طرح کے مافیاز موجودہیں پی ٹی آئی میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں کہ جنہوں نے مختلف سکینڈلز سے دنوں میں اربوں روپے بنائے ہیں احتساب کا نام تولیا جاتا ہے مگر اس کا وجود کہیں دکھائی نہیں دیتا حکومت نے اشیائے خوردونوش، پیٹرول، ڈیزل، گیس، ایل این جی اور دیگر بنیادی ضرورت کی اشیا میں سو سے تین سو گنا اضافہ کیا ہے عام آدمی کے لیے سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کر کے 34لاکھ برسرروزگار لوگوں کو بے روزگار کر دیا حکومت نے سوا تین سال مکمل کر لیے ہیں اور اس کے پاس پونے دو سال رہ گئے، مگر اب تک اس نے اپنے منشور میں سے کسی ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کیا 50لاکھ گھر دینے کا اعلان کیا گیا، مگر اس جانب ایک قدم بھی نہیں اٹھایا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -