نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام فاطمہ میموریل ہسپتال میں نور ایڈمیشن سیمینار 

  نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام فاطمہ میموریل ہسپتال میں نور ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)نور انٹر نیشنل یونیوسٹی لاہور کے زیر اہتمام فاطمہ میموریل ہسپتال شادمان لاہور میں برائے داخلہ خزاں، نور ایڈمیشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلوں کو بڑھانا اور ادارے کے مختلف پروگراموں کے بارے میں آگاہی مہیا کرنا تھا۔ لوگوں کی ایک کثیرتعداد نے فاطمہ میموریل ہسپتال میں داخلے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ سینئر منیجر اسٹوڈنٹ افیئر، ملیحہ سمیع حسین، ڈائریکٹر ایڈمیشن بینش کاشف، کنسلٹنٹ ڈاکٹر آصف، ڈائریکٹر مارکیٹنگ آزر زمان درانی اور دیگر ممبران نے سیمینار میں شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -