ایل ڈی اے سے متعلقہ سائلین کی شکایات حل کر دی گئیں 

ایل ڈی اے سے متعلقہ سائلین کی شکایات حل کر دی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کو گزشتہ روز ہونے والی کھلی کچہری میں شکایا ت کی پیش رفت رپورٹ پیش کر دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے گزشتہ روز کھلی کچہر ی میں لوگوں کے مسائل سنے تھے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ درخواستوں پر کارروائی مکمل کر کے سائلین کے جائید اد، چالان میں تاخیر، لیٹر آف کمفرٹ اوردیگر مسائل کو حل کر دیا گیاہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈ ی اے احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہنمائی میں عوام کی سرکاری خدمات کی ارزاں اور بلاتاخیر فراہمی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ڈائریکٹر جنر ل ایل ڈی اے قانونی پیچید گیوں کے شفاف حل اور خدمات میں جدت، سہولت اور شفافیت کے نئے عہد کا آغا ز ہو چکا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑنے افسران کو ہدایت کی کہ سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔